LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

امن و امان کو خطرہ: محکمہ داخلہ سندھ کے180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات

امن و امان کو خطرہ: محکمہ داخلہ سندھ کے180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات

ویب ڈیسک

1 day ago | خاص خبریں

امن و امان کو خطرہ: محکمہ داخلہ سندھ کے180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امن وامان خراب کرنے کے خدشات کے پیش نظر 180 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے اور نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں ایم پی او آرڈر کے تحت 180 افراد کے نام نظر بند کرنے کی فہرست میں شامل ہے، جن میں ضلع وسطی سے 24، ضلع جنوبی سے 21، ضلع شرقی سے 51، ضلع کیماڑی سے 23، ضلع کورنگی سے 22، ملیر سے 9 اور ضلع غربی سے 30 افراد کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فہرست میں شامل افراد کے بارے میں بتایا کہ یہ افراد راستے بند کرنے، دھرنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کر سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کی صورت میں عوامی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگا لہٰذا فہرست میں شامل تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے ملیر جیل منتقل کیا جائے۔

نمایاں خبریں