بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک
20 hours ago | خاص خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان جو قومی یکجتی کی علامت ہیں ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی تو قومی یک جہتی کیسے آئے گی؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بلوچستان پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، ہم حکومت و اپوزیشن یک زبان ہو کر بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم شہدا کے ساتھ ہیں پاکستان آخری دہشتگردکے خاتمے تک لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگرد جہاں بھی ہوگا ہم اس کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز ہسپتال لایا گیا مگر فیملی سے چھپایا گیا اور پھر وزرا نے اس پر متضاد اطلاعات دیں ،کوئی وزیر کہہ رہا تھا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا ہی نہیں گیا تو کسی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا گیا مگر بیس منٹ بعد واپس لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین جو قومی یکجتی کی علامت ہیں سے ملاقات نہیں ہوسکتی تو قومی یک جہتی کیسے آئے گی۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
42 mins ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
6 hours ago

شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید
10 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
20 hours ago

بلوچستان میں حقوق کا کوئی مسئلہ نہیں ، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ، رانا ثناءاللہ
1 day ago
