LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت

ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک

2 hours ago | خاص خبریں

ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ترکیے میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہاں پاکستان کو مذاکرات کے لیے دعوت دی گئی ہے'۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اور امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں شروع ہو رہے ہیں۔

نمایاں خبریں