شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
10 hours ago | خاص خبریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں ہوئی ہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ اپیلیں سنی جائیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی، لوگوں کے گھروں میں ماتم چل رہا ہے، جو قصور وار ہیں ان کو سزائیں ملیں اور جو بے قصور ہیں ان کو رہائی نصیب ہو۔
انہوں نے کہا کہ شب برأت کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کاشتکار رل گئے ہیں ان کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہوچکے ہیں، شہر میں سناٹا ہے، ہم نے راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
42 mins ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
6 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
20 hours ago

بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر
20 hours ago

بلوچستان میں حقوق کا کوئی مسئلہ نہیں ، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ، رانا ثناءاللہ
1 day ago
