LogoSaturday, May, 30, 2026

News Point PK

ٹرمپ انتظامیہ کا معاشی شکنجہ مزید سخت، ایران کے ایک ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے

ٹرمپ انتظامیہ کا معاشی شکنجہ مزید سخت، ایران کے ایک ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے

ویب ڈیسک

30-May-2026
|

بین الاقوامی

ٹرمپ انتظامیہ کا معاشی شکنجہ مزید سخت، ایران کے ایک ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایران کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے جاری معاشی دباؤ کی پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اقدامات ہٹائے جائیں گے وہ آہستہ آہستہ ختم کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات پر پیش رفت ہو رہی ہے اور پہلی بار ایران نے جوہری معاملے پر بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم ایران کی مدد کرنے کی صورت میں عمان کے خلاف پابندیوں کا امکان موجود ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی انسداد دہشت گردی پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے جن کے تحت متعدد ایرانی افراد اور اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp