LogoSaturday, May, 30, 2026

News Point PK

ٹرمپ کی زیر قیادت ایران معاہدے پر وہائٹ ہائوس میں جاری اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم

ٹرمپ کی زیر قیادت ایران معاہدے پر وہائٹ ہائوس میں جاری اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم

ویب ڈیسک

30-May-2026
|

بین الاقوامی

ٹرمپ کی زیر قیادت ایران معاہدے پر وہائٹ ہائوس میں جاری اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے جس کے باعث معاملہ مؤخر ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق اہم صورتحال پر غور کے لیے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی قیادت میں تقریباً دو گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ایران معاہدے پر کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہ آ سکا اور بات چیت بغیر کسی فیصلے کے ختم کر دی گئی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس کے اختتام کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاز آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے باعث پھنسے ہوئے تھے وہ اب اپنے سفر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی بحریہ کی آبنائے ہرمز میں کارروائی کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp