LogoSaturday, May, 30, 2026

News Point PK

امریکی وزیر دفاع کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہونے پر دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہونے پر دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی

ویب ڈیسک

30-May-2026
|

بین الاقوامی

امریکی وزیر دفاع کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہونے پر دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجیوں اور سفارت کاروں کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم دوبارہ حملے کرنے کیلئے بہت اچھی جگہ پر ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp