ایران نے عسکری طاقت سے مخالفین کو مذاکرات پر مجبور کیا، محمد باقر قالیباف

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور جاری مذاکرات میں کامیابی کو میزائل طاقت کے مرہون منت قرار دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی رعایت مذاکراتی میز پر نہیں بلکہ اپنی عسکری طاقت، خاص طور پر میزائل صلاحیت کے ذریعے حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو مخالف فریق کی زبانی یقین دہانیوں یا تحریری ضمانتوں پر اعتماد نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین ہے۔
محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ جب تک دوسرا فریق (امریکا) ہمارے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا، ہماری طرف سے بھی کوئی اقدام نہیں ہوگا۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں فاتح وہی ہوگا جو اگلے ہی دن جنگ کے لیے تیار ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک سیاسی سمجھ بوجھ پیدا ہوچکی ہے جس میں آبنائے ہرمز، جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔
تاہم ایرانی حکام مسلسل امریکی بیانات کی بعض تفصیلات کی تردید کر رہے ہیں۔
نمایاں خبریں
مودی کا معاشی ترقی کا بیانیہ بے نقاب، بھارتی معیشت شدید دباؤ کا شکار

امریکی وزیر دفاع کا ایران کو سخت انتباہ، معاہدہ نہ ہونے پر دوبارہ فوجی کارروائی کی دھمکی

ٹرمپ کی زیر قیادت ایران معاہدے پر وہائٹ ہائوس میں جاری اجلاس بغیر کسی فیصلے کے ختم

ٹرمپ انتظامیہ کا معاشی شکنجہ مزید سخت، ایران کے ایک ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے

ٹرمپ کا دعویٰ مسترد، معاہدہ ابھی حتمی نہیں، معاملات پر اتفاق باقی ہے، ایران

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally