LogoSunday, April, 19, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

مہنگائی کا طوفان ،مزدور طبقہ شدید بحران کا شکار، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

مہنگائی کا طوفان ،مزدور طبقہ شدید بحران کا شکار، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

ویب ڈیسک

04-Apr-2026
|

شہر قائد

مہنگائی کا طوفان ،مزدور طبقہ شدید بحران کا شکار، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث مزدور طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب ایک دیہاڑی دار مزدور کے لیے اپنے خاندان کی کفالت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر مختار حسین اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں فوری طور پر 200 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ کم از کم اجرت میں بھی نمایاں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ محنت کش طبقہ اس کڑے وقت میں باعزت زندگی گزار سکے، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

نمایاں خبریں