کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ گمراہ کن ہے ، ترجمان سندھ حکومت

ویب ڈیسک
شہر قائد

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔
رہنما پیپلز پارٹی سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ منعم ظفر کی میڈیا ٹاک سراسر جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی نو ٹاؤنز میں اپنی کارکردگی پر توجہ دے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ آپ کے ٹاؤنز میں کرپشن ہو رہی ہے جس کا جواب جماعت اسلامی کو دینا ہوگا، منعم ظفر کے دورِ نظامت میں جماعت اسلامی پر کرپشن کے الزامات کا سلسلہ شروع ہوا، میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ایمانداری کا ڈھونگ رچانے والی جماعت اب خود کٹہرے میں ہے، سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کے کاموں سے جماعت اسلامی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، لیاری سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی واضح ہے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی قد بڑھانے کی کوششیں اب کامیاب نہیں ہوں گی، منعم ظفر اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پیپلز پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، جماعت اسلامی کو عوام کی فکر ہے تو گمراہ کن بیانات کا سلسلہ بند کرے، جیالا میئر کراچی کی خدمت جاری رکھے گا اور نام نہاد ایمانداری کا چورن بند ہوگا۔
نمایاں خبریں
مہنگائی کا طوفان ،مزدور طبقہ شدید بحران کا شکار، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا دیگر نمائندہ تنظیموں کیساتھ اجلاس ، ہڑتال پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

سچ ٹی وی لاہور کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

متوقع بارشیں: چیف سیکریٹری سندھ کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی:حسن اسکوائر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
