LogoSunday, April, 19, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

سچ ٹی وی لاہور کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

سچ ٹی وی لاہور کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

ویب ڈیسک

03-Apr-2026
|

شہر قائد

سچ ٹی وی لاہور کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

ورکنگ جرنلسٹس فورم "سچ ٹی وی" لاہور بیورو کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو بغیر کسی پیشگی اطلاع اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر برطرف کیے جانے کے اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز بیورو میں معمول کے مطابق کام جاری رہا تاہم شام کے وقت اچانک تمام ملازمین کو فارغ کر دینا ایک غیر ذمہ دارانہ، غیر پیشہ ورانہ اور ظالمانہ اقدام ہے۔

ایسے فیصلے نہ صرف صحافیوں کے معاشی استحصال کے مترادف ہیں بلکہ میڈیا انڈسٹری میں عدم تحفظ اور بے یقینی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ملازمین کو 15 اپریل کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرانا اس سنگین ناانصافی کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

بانی و مرکزی صدر ورکنگ جرنلسٹس فورم میاں خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں میڈیا ورکرز کی مسلسل برطرفیاں ایک خطرناک رجحان اختیار کر چکی ہیں۔ بغیر نوٹس ملازمین کو فارغ کرنا لیبر قوانین اور انسانی اقدار دونوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ "سچ ٹی وی" انتظامیہ فوری طور پر اس غیر منصفانہ اقدام کو واپس لے، متاثرہ ملازمین کو بحال کرے اور ان کے تمام واجبات کی بروقت اور مکمل ادائیگی یقینی بنائے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ساجد احمد اور مرکزی کابینہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کا معاشی قتل کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔

میڈیا اداروں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی بنیاد انہی محنت کش ورکرز پر قائم ہے۔ "ڈبلیو جے ایف" نے حکومت، متعلقہ اداروں اور پیمرا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

ورکنگ جرنلسٹس فورم واضح کرتا ہے کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا اور اگر اس ناانصافی کا ازالہ نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

نمایاں خبریں