متوقع بارشیں: چیف سیکریٹری سندھ کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
شہر قائد

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بارش کے نئے اسپیل کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے تمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کا دعویٰ گمراہ کن ہے ، ترجمان سندھ حکومت

مہنگائی کا طوفان ،مزدور طبقہ شدید بحران کا شکار، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا دیگر نمائندہ تنظیموں کیساتھ اجلاس ، ہڑتال پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

سچ ٹی وی لاہور کی اچانک بندش اور صحافتی عملے کو برطرف کرنا ظالمانہ اقدام ہے ، ورکنگ جرنلسٹس فورم

کراچی:حسن اسکوائر کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
