آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ،ملک کیلئے اہم مالی معاونت کی راہ ہموار

ویب ڈیسک
تازہ ترین

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ملک کیلئے اہم مالی معاونت کی راہ ہموار ہوگئی۔
آئی ایم ایف کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، آئی ایم ایف بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو رقم ملے گی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان مالی خسارہ کم کرنے میں پرعزم ہے، مہنگائی کنٹرول میں ہے جبکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات جاری ہیں اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
نمایاں خبریں
بھارت نے اگر اب کوئی ڈرامہ رچایا تو کلکتہ تک پہنچ جائیں گے، وزیر دفاع پاکستان

مارکٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، بلومبرگ

وزیراعظم نے اگلے ایک ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

پاکستان نے شرائط پوری کردیں، آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری میں حائل تمام رکاوٹیں دور
