LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

عوام دوست منڈی بیوپاریوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی، جانور فروخت کرکے واپسی کی تیاری کرلی

عوام دوست منڈی بیوپاریوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی، جانور فروخت کرکے واپسی کی تیاری کرلی

اسٹاف رپورٹر

21-May-2026
|

شہر قائد

عوام دوست منڈی بیوپاریوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی، جانور فروخت کرکے واپسی کی تیاری کرلی

کراچی کی عوام دوست مویشی منڈی سے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے انتہائی خوش آئند خبریں سامنے آگئیں جہاں خریداروں کے زبردست رسپانس نے بیوپاریوں کے وارے نیارے کر دیئے، مویشی منڈی میں لائے گئے جانور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہے ہیں اور کئی بیوپاری عید سے قبل ہی اپنا سارا مال بیچ کر خوشی خوشی گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں-

ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی سے آنے والے بیوپاری خان محمد منڈی کے پہلے خوش نصیب بیوپاری بنے ہیں جن کے تمام 45 جانور فروخت ہو گئے ہیں، خان محمد اپنے ساتھ 45 قربانی کے جانور لائے تھے جو سب کے سب فروخت ہو چکے ہیں۔

گھر روانگی پر خان محمد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں سے کوئی گلہ نہیں، وہ اپنا نصیب لے کر خوشی خوشی گھر جا رہے ہیں۔

خوش نصیبوں کی اس فہرست میں کشمور کے بیوپاری سلطان بھی شامل ہیں، جو منڈی میں 87 جانور لائے تھے اور ان کا سارا مال بکنے کے بعد اب وہ اپنے آبائی علاقے کو روانہ ہو رہے ہیں-

دوسری جانب قائدآباد کراچی سے تعلق رکھنے والے مقامی بیوپاری دوست محمد بھی 30 جانور لایا تھا جن میں سے 25 فروخت ہو چکے ہیں اب محض اس کے 5 جانور باقی بچے ہیں، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ عوام دوست منڈی میں سیکیورٹی اور انتظامات بہترین ہیں، جس کی وجہ سے خریداروں کا اعتماد بڑھا ہے اور کاروبار میں تیزی آئی ہے-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp