LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کا جوش و خروش ،بڑی خریداری

ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست  مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کا جوش و خروش ،بڑی خریداری

اسٹاف رپورٹر

20-May-2026
|

شہر قائد

ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست  مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کا جوش و خروش ،بڑی خریداری

کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی کراچی ناردرن بائی پاس پرلگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست منڈی میں خریداروں کا سمندر امڈ آیا ہے، دن ہو یا رات مویشی منڈی کےکسی بلاک میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اورشہریوں کا جوش و خروش عروج پرپہنچ چکا ہے۔

ملک کے مختلف اضلاع سے قربانی کے خوبصورت اور بھاری بھرکم جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے اب تک عوام دوست منڈی میں پہنچنے والے جانوروں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہےیکم مئی کے بعد سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی آچکی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر منڈی طارق تنولی کا کہنا ہے کہ شہری مناسب قیمتوں پر اپنے من پسند جانور خرید کر ہنسی خوشی گھروں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی اس فروخت سے بیوپاریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں،خصوصا جنرل اور پنجاب بلاک میں سستا جانور ہونے کی وجہ سے اس بار ریکارڈ توڑ خریداری دیکھی جا رہی ہے، جنرل اور پنجاب بلاک میں متوسط طبقے کے لیے ایک لاکھ، ڈیڑھ لاکھ سے لے کر دو اور تین لاکھ روپے تک کا بہترین جانورقربانی کے لیے موجود ہے۔

طارق تنولی کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں کو پہلے دن سے 24 گھنٹے پانی کی سپلائی، بہترین لائٹس اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے جبکہ شہریوں کی تفریح کیلئے فوڈ اسٹریٹ پر معیاری کھانے بھی دستیاب ہیں،نادرن بائی پاس آنےوالے تمام راستوں میں رینجرز اورپولیس کی مزید پکٹس قائم کردی گئی ہیں ،عوام دوست منڈی انتظامیہ کے بہترین انتظامات اور مناسب قیمتوں کے باعث یہ منڈی اس سال کراچی کے شہریوں کی پہلی ترجیح بن چکی ہے

میڈیا سیل کےانچارج ذکی ابڑو کا نے کہا کہ اب تک منڈی سے 70 سے 80 ہزار جانور فروخت ہو چکے ہیں اورہرگزرتے دن کے ساتھ اس تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ صرف گزشتہ تین روز کے دوران کراچی والوں نے 25 ہزار سے زائد قربانی کے ریکارڈ جانورخریدے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp