LogoThursday, May, 21, 2026

News Point PK

قربانی کا اصل مقصد کردار کی اصلاح اور اللہ کی اطاعت ہے، مذہبی اسکالر شہریار دائود

قربانی کا اصل مقصد کردار کی اصلاح اور اللہ کی اطاعت ہے، مذہبی اسکالر شہریار دائود

ویب ڈیسک

19-May-2026
|

شہر قائد

قربانی کا اصل مقصد کردار کی اصلاح اور اللہ کی اطاعت ہے، مذہبی اسکالر شہریار دائود

کراچی: معروف مذہبی اسکالر مولاناسید شہریار داؤد نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ صرف جانور قربان کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اللہ کی رضا، طاعت، صبر، ایثار اور انسانیت کی خدمت کا عظیم درس دیتی ہے۔


اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال قربانی رہتی دنیا تک امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، عیدالاضحیٰ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ انسان اللہ کے حکم کے سامنے اپنی خواہشات، انا اور مفادات کو قربان کرنا سیکھے۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو اتحاد، بھائی چارے اور باہمی محبت کی اشد ضرورت ہے اور عید قرباں کا اصل فلسفہ یہی ہے کہ معاشرے کے غریب، نادار اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے تاکہ اسلامی اخوت اور مساوات کو فروغ مل سکے۔


مولانا سید شہریار داؤد نے کہا کہ قربانی کا جذبہ صرف جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں بلکہ اپنے کردار، رویوں اور زندگی میں بھی ایثار و قربانی پیدا کرنا ضروری ہے، انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنائیں اور معاشرے میں محبت، برداشت اور خدمت انسانیت کو فروغ دیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں صبر، شکر اور اللہ پر کامل بھروسے کا درس دیتی ہے جبکہ اس موقع پر ہمیں فلسطین، کشمیر اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp