میڈیا نمائندگان اور سندھ پولیس کے درمیان رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن کی نامزدگی خوش آئند ہے، ورکنگ جرنلسٹس فورم

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی : ورکنگ جرنلسٹس فورم (WJF) کے بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد، سیکرٹری جنرل ساجد احمد اور چیف آرگنائزر عامر رضا نے سندھ پولیس کی جانب سے میڈیا نمائندگان اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈائریکٹر پریس سندھ پولیس سید سعد علی کو فوکل پرسن مقرر کیے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ صحافی برادری کو اکثر مقدمات کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول و تجدید اور دیگر پولیس سے متعلق امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث ایک مؤثر رابطہ کار کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
سندھ پولیس کی جانب سے فوکل پرسن کی نامزدگی صحافیوں کے مسائل کے بروقت حل اور میڈیا و پولیس کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کا اہم ستون ہے اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے دوران سہولت اور تحفظ فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ورکنگ جرنلسٹس فورم اس اقدام کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے اور امید ظاہر کرتا ہے کہ اس سے صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی۔
میاں خرم شہزاد نے سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صحافیوں کے حقوق، سہولیات اور تحفظ کے حوالے سے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ورکنگ جرنلسٹس فورم کے رہنماؤں نے تمام متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ فوکل پرسن کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ صحافی برادری کے مسائل فوری اور قانون کے مطابق حل کیے جاسکیں۔
نمایاں خبریں
انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ

عوام دوست منڈی بیوپاریوں کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی، جانور فروخت کرکے واپسی کی تیاری کرلی

پنکی کیس: مبینہ پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار، رشوت الزامات کی چھان بین

ایشیاء کی سب سے بڑی عوام دوست مویشی منڈی میں میلے کا سماں،شہریوں کا جوش و خروش ،بڑی خریداری

قربانی کا اصل مقصد کردار کی اصلاح اور اللہ کی اطاعت ہے، مذہبی اسکالر شہریار دائود

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally