مخالفین کا پروپیگنڈا 19 تاریخ کو عوام خود رد کردیں گے ، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 19 اپریل کو ہونے والے مردان جلسے کے اعلان کے بعد اسے ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم عوام ایسے ہتھکنڈوں کو مسترد کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کچھ عناصر جلسے کو سبوتاژ کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر حکومت اور پارٹی اپنی پالیسی پر ثابت قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے پشاور، ملاکنڈ اور کوہاٹ ریجن سمیت شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور ضلع خیبر کے وفود نے ملاقات کی جس میں عمران خان کی صحت، رہائی امن تحریک، مجوزہ مردان جلسے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ مجموعی سیاسی صورتحال، گورننس کے معاملات، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت سیاسی معاملہ نہیں بلکہ ان کی زندگی کا مسئلہ ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عمران خان تک اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینا باعثِ فکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے مفاد میں عمران خان کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے مجوزہ مردان جلسے کے حوالے سے کہا کہ جلسے کے اعلان کے بعد اسے ناکام بنانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم عوام ایسے ہتھکنڈوں کو مسترد کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کا پروپیگنڈا 19 تاریخ کو عوام خود رد کر دیں گے۔محمد سہیل آفریدی نے بتایا کہ جمعہ کے روز وکلاءکا جرگہ منعقدکیا جارہا ہے جبکہ دیگر طبقات کے جرگے بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ وسیع تر مشاورت کے ذریعے مشترکہ حکمت عملی طے کی جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عمران خان قوم کی خاطر ناحق قید ہیں اور پوری قیادت و کارکنان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی ہدایات ہر سطح پر مقدم ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور عمران خان کی واپسی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally