LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، تفصیلات آنا باقی ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، تفصیلات آنا باقی ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک

31-Jan-2026 | پاکستان

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہوگیا ہے ، تفصیلات آنا باقی ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملوں کی پیچھے بھارت ہے، پہلے کی طرح اس بار بھی شکست دیں گے۔

سی ایم ایچ کوئٹہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمیوں کی عیادت کی اور اس کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے، تفصیلات آنا باقی ہیں، آرمی، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملے ہمارا مورال کم نہں کرسکتے، جو دہشت گرد آیا وہ بچ کر نہیں جا پایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان بہت بہادر ہیں کہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، حملوں میں ملوث کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑیں گے۔

نمایاں خبریں