LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ویب ڈیسک

10 hours ago | پاکستان

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مساجد میں آج رات خصوصی نوافل کی ادائیگی کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

آج کی رات کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں گے جبکہ شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی ہے کہ شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

نمایاں خبریں