بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل

ویب ڈیسک
10 hours ago | پاکستان

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں چوتھے روز بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس معطل ہے۔
انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صحافی برادری انٹرنیٹ سروس معطلی کے باعث مشکلات سے دو چار ہے۔
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔
اسی طرح، بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹرین سروس معطل ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے چھوتے روز بھی روانہ نہیں ہوئی جبکہ کراچی جانے والی بولان میل بھی معطل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس اگلے چند روز تک معطل رہے گی۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
45 mins ago

سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
8 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
10 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago

سندھ اسمبلی کل عالمی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرے گی
1 day ago
