سی پی اے کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا

Hanif
8 hours ago | پاکستان

کراچی : سندھ اسمبلی 14 برس بعد ایک بار پھر عالمی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کا اعلیٰ سطحی عالمی وفد کراچی پہنچ گیا ہے۔سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرپرسن اور زیمبیا کے رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر کرسٹوفر کلیلا کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ ان کے ہمراہ سی پی اے ہیڈکوارٹر لندن سے سی پی اے کے سیکریٹری جنرل مسٹر اسٹیفن ٹوِگ (برطانیہ) اور سی پی اے کمیونیکیشنز و آفس ایڈمنسٹریٹر مس میلانی ڈینکوا بھی کراچی پہنچیں۔ وفد کی آمد پر ایم پی اے صائمہ آغا نے ان کا استقبال کیا اور مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔سندھ اسمبلی، اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی قیادت میں، آج سے 7 فروری 2026 تک کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) ایشیا ریجن کی ساتویں اور سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔کانفرنس میں 17 قانون ساز اداروں کے 150 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ، اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی ماہرین شرکت کریں گے۔"مستقبل کی پارلیمانیں: اعتماد، شمولیت، جدت اور امن کے ذریعے جمہوریت کی ازسرِنو تشکیل" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں پارلیمانی تعلیم، غلط معلومات اور جعلی خبروں کا پھیلاؤ، موسمیاتی تبدیلی، پارلیمانی احتساب، صنفی امور، ٹیکنالوجی اور علاقائی تعاون جیسے اہم موضوعات پر بحث کی جائے گی۔
نمایاں خبریں
نوجوان اس ملک کی امید، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے ، سہیل آفریدی
43 mins ago

بلوچستان کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروس چوتھے روز بھی معطل
10 hours ago

ملک بھر میں شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
10 hours ago

وزیر اعلیٰ کا دھرنوں و احتجاج کیخلاف سختی کا عندیہ، عوام کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے ، مراد علی شاہ
1 day ago

سندھ اسمبلی کل عالمی پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کرے گی
1 day ago
