LogoThursday, June, 18, 2026

News Point PK

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ، نئے انکشافات سامنے آگئے

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ، نئے انکشافات سامنے آگئے

ویب ڈیسک

11-Jun-2026
|

تازہ ترین

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ، نئے انکشافات سامنے آگئے

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور بھارتی میڈیا کا مذموم عزائم کے لیے گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم انتشاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورشرپسند عناصرکا پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا سے گٹھ جوڑایک بارپھرآشکارہوگیا ۔ شرپسند سیاسی عناصرکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کوسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے لگے ۔

بھارت کا گودی میڈیا حسبِ وتیرہ ان پر تشدد ، پرانی اور جعلی وڈیوز کو منظم انداز میں مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔ بھارتی گودی میڈیا نےکراچی کے احتجاج کی پرانی ویڈیوز چلا کر آزاد کشمیرکی جعلی منظرکشی کی تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق حکومتِ آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کو انسدادِ دہشتگردی قوانین کے تحت ممنوع قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا ’عوامی مزاحمت‘ کا پروپیگنڈا کرتا رہا۔ کچھ ملک دشمن بھگوڑے یوٹیوبرز اور مخصوص سیاسی جماعت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارتی ایما پرگودی میڈیا کے ساتھ مل کرپاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں ۔

بھارتی نیوزچینلزکی طرف سے شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے ظاہرہوتا ہے کہ اس منظرنامے کے پیچھے بھارت اور کالعدم کمیٹی کا گٹھ جوڑ ہے۔ شرپسند افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی آزاد کشمیر کی صورتحال پر جعلی اور اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی حمایت اور گودی میڈیا پروپیگنڈا سے ثابت ہوگیا کہ یہ انتشاری کمیٹی محض احتجاج تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں بیرونی فنڈنگ اور سازش بھی واضح ہے۔ انتشاری کمیٹی کے مطالبات کا بہانہ بنا کر بھارت فائدہ اٹھانا اور فساد پھیلانا چاہتا ہے اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو اور اس لیے وہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ آزادکشمیر کے غیورعوام کو چاہیے کہ پر امن رہ کر بیرونی ایما پر چلنے والے عناصرکے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں ۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp