LogoThursday, June, 18, 2026

News Point PK

جی 7 اجلاس میں مودی کی خواہش پوری، ٹرمپ نے بار بار فرمائش پر ملاقات کا وقت دے دیا

جی 7 اجلاس میں مودی کی خواہش پوری، ٹرمپ نے بار بار فرمائش پر ملاقات کا وقت دے دیا

ویب ڈیسک

17-Jun-2026
|

بین الاقوامی

جی 7 اجلاس میں مودی کی خواہش پوری، ٹرمپ نے بار بار فرمائش پر ملاقات کا وقت دے دیا

جی 7 اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان ملاقات میں ایران معاہدے، آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بار بار کی فرمائش پر بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 7 سربراہی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کے لیے راضی ہو ہی گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال، عالمی تجارت، توانائی کی سلامتی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے نئی امید پیدا کرتی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عالمی توانائی کی رسد اور تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے سمندری راستوں کا محفوظ اور کھلا رہنا ضروری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp