ایران کی قیادت بدل چکی اور نئی قیادت معاہدے پر آمادہ ہے، جلد دستخط ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جنگ جاری رکھ سکتا تھا لیکن دنیا میں کساد بازاری نہیں چاہتا، معاہدے پر جلد دستخط جلد ہوں گے ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جی سیون اجلاس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ان پر دوبارہ حملہ کریں گے، ایران پر حملہ دو ہفتوں، تین ہفتوں یا پھر دو سال تک بھی جاری رہ سکتا ہے، ایران کے پاس کوئی نیوی، فوج یا جنگی جہاز موجود نہیں ہے، ایرانیوں کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایرانی بہت سمجھ دار ہیں، ایران میں رجیم چینج ہوچکی ہے، اگر ڈیل نہ ہوتی تو آبنائے ہرمز نہ کھلتی، ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے لیکن اب ان کی نئی قیادت آچکی ہے، اب ڈیل ہوگئی ہے، تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، جی سیون ممالک بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایران سے معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا یہ بہت بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا تو اسرائیل تباہ ہوچکا ہوتا، مجھے لبنان کے حوالے سے نیتن یاہو سے اختلاف تھا اور اس سے کہا کہ وہ تحمل سے کام لیں، میں جنگ جاری رکھ سکتا تھا لیکن میں پوری دنیا میں کساد بازاری نہیں چاہتا، لبنان کے حوالے سے ہمارا نیتن یاہو سے تھوڑا سا اختلاف ہے، جب بھی حزب الله سے کوئی خطرہ اسرائیل میں داخل ہوتا ہے تو وہ عمارت کو گرا نہیں سکتا، جب حزب اللہ کے کے راکٹ اسرائیل کے کھلے علاقے میں گرتے ہیں تو جواب میں اسرائیل کو بیروت پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا، اتوار کو جو ڈیل ہوئی ہے،اس پر دستخط جلد ہوں گے ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا، مفاہمتی یادداشت کی ایک کاپی اسرائیل کو بھیجی ہے۔
نمایاں خبریں
سوئٹزرلینڈ میں تاریخی تقریب کی تیاریاں ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل جنیوا پہنچیں گے

جی 7 اجلاس میں مودی کی خواہش پوری، ٹرمپ نے بار بار فرمائش پر ملاقات کا وقت دے دیا

جماعت اسلامی کا پٹرول 225 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ، مہنگائی کیخلاف 19 جون کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

نواز شریف کا کشمیری عوام سے دھرنے ختم کرکے بامقصد مذاکرات شروع کرنے پر زور

سندھ بجٹ 2026-27 ترقیاتی ترجیحات، عوامی ریلیف اور اصلاحات کا امتحان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally