سفارتی تنہائی کا بیانیہ ختم، دنیا پاکستان کی معترف، خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کی، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق داتا دربار کے 983ویں سالانہ غسل کی تقریب میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ایک میز پر بٹھا کر خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے ٹیم کپتان شہباز شریف اور سید عاصم منیر تھے۔ فیلڈ مارشل نے بیک ڈور ڈپلومیسی کی، اب پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوتی ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صلح و امن پسند ملک ہیں، بین الاقوامی یو این چارٹر پر عمل کرتے ہیں۔ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے ملک کی سالمیت کی عزت کرتے ہیں۔ اگر کسی نے بری نگاہ سے پاکستان کو دیکھنے کی غلطی کی تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ پاکستان جس کو کہا جاتا تھا کہ سفارتی طور پر تنہا ہوگیا ہے، اب دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں۔ ہمیں دہشت گرد ملک کے طور پر کہا جاتا تھا، آج دنیا بھر میں ہماری پر امن ملک کے طور پر شناخت سامنے آئی ہے۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally