وزارت خزانہ نے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا، شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے اور مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں مہنگائی کی شرح مزید اوپر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہےگی۔
آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں خلل کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستانی معیشت مستحکم ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں گروتھ برقرار ہے اور آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے اور مقامی طلب میں بہتری کے اشارے ہیں، معاشی سرگرمی آئندہ مہینوں میں مضبوط رہنے کا امکان ہے۔
وزارت کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی سے عالمی قیمتوں اور سپلائی میں خطرات برقرار ہیں، پھر بھی ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات سے بیرونی کھاتہ مستحکم رہنے کی توقع ہے اور میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی اقدامات سے منفی اثرات محدود رکھنے کی کوششیں جاری ہیں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں سات اعشاریہ سات فیصد اور سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 8 اعشاریہ دو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally