LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

حکومت ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ اور صنعت دوست پالیسیاں بنائے، ثاقب فیاض مگوں

حکومت ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ اور صنعت دوست پالیسیاں بنائے، ثاقب فیاض مگوں

ویب ڈیسک

29-Jan-2026 | بزنس

حکومت ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ اور صنعت دوست پالیسیاں بنائے، ثاقب فیاض مگوں

بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے چیئرمین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو پاکستان کی برآمدات کے لیے بڑا چینلج قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگی میدان میں شکست کے بعد اب معاشی جنگ چھیڑ دی ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود ہماری ٹیکسٹائل برآمدات صرف 6.2 ارب ڈالر ہیں جبکہ بھارت 12 فیصد ٹیرف کے باوجود 5.6 ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے اگر بھارت کو یورپی یونین کے ساتھ زیرو ٹیرف کی سہولت مل گئی تو پاکستان کا موجودہ برتری کا فائدہ ختم ہو جائے گا اور ہماری برآمدات بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔

ثاقب فیاض مگوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان یورپی مارکیٹ میں اپنی جگہ کھو دے گا اور ایک بار مارکیٹ کھونے کے بعد دوبارہ داخل ہونا نہایت مشکل ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے نرخ فی یونٹ 9 سینٹ کرے، ٹیکس نظام کو آسان بنائے اور برآمد کنندگان کو فوری مراعات دے تاکہ عالمی سطح پر مسابقت برقرار رکھی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ ایمرجنسی نافذ کرے اور صنعت دوست پالیسیاں اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عسکری قیادت نے جنگی میدان میں کامیابی حاصل کی اسی طرح معاشی محاذ پر بزنس کمیونٹی کو سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ پاکستان اس نئی معاشی جنگ میں سرخرو ہو سکے۔

نمایاں خبریں