کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کا سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کا دورہ

ویب ڈیسک
20 hours ago | بزنس

کراچی : کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن, ہادی بخش کلہوڑو نے کہا ہے کہ سیسی کے اسپتالوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ اور مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے مستند کمپنیوں سے دوائیوں کی خریداری کے ٹینڈرز فائنل کئے جاچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سائیٹ ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو کے ہمراہ سیسی کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر کامران اعوان، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر سائیٹ ایسٹ و ویسٹ ڈائریکٹوریٹ مشرف حسین رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد محسن، شاہد علی میمن، آصف قائم خانی، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ولیکا ہسپتال ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو، چیف میڈیکل آفیسر سائیٹ سرکل ڈاکٹر جگمل بھی تھے۔
کمشنر سیسی نے سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین احمد عظیم علوی، عہدیداران محمد طاہر، عبداللہ رحمان و دیگر ممبران و سائیٹ کے صنعتکاروں نے بھی شرکت کی۔
کمشنر سیسی نے اجلاس میں زور دیا کہ آجران صنعتی اداروں اور ان میں کام کرنے والے مزدوروں کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں زیادہ سے زیادہ رجسٹر کروائیں تاکہ محنت کش سوشل سیکورٹی اسکیم کی مفت علاج معالجہ کی سہولیات اور مالی فوائد سے استفادہ کرسکیں۔
سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد عظیم علوی نے کمشنر سیسی اور ان کی ٹیم کا سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز، آمد اور سیسی سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ سوشل سیکورٹی کے اسپتالوں میں علاج و معالجہ کے حوالے سے رجسٹرڈ محنت کشوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ ہمیشہ سے ہے اور آئندہ بھی رہے گا اور ہم مل کر مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکتے ہیں
نمایاں خبریں
تین دن وقفے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
6 hours ago

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
20 hours ago

پاکستان بھر میں سونا مزید سستا، تین دنوں میں قیمت 82 ہزار 500 روپے کم ہوگئی
1 day ago

کاروباری ہفتے کے آخری دن سونا مزید سستا ، 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی
31-Jan-2026

دو دن اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی
30-Jan-2026
