دو دن اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی

ویب ڈیسک
30-Jan-2026 | بزنس

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ 2 روز میں بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی کر دی گئی۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے ہو کر 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 355 ڈالرز کم ہو کر 5150 ڈالرز فی اونس ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کمی سے 11 ہزار 69 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
42 mins ago

تین دن وقفے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
6 hours ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
20 hours ago
