LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پاکستان بھر میں سونا مزید سستا، تین دنوں میں قیمت 82 ہزار 500 روپے کم ہوگئی

پاکستان بھر میں سونا مزید سستا، تین دنوں میں قیمت 82 ہزار 500 روپے کم ہوگئی

ویب ڈیسک

1 day ago | بزنس

پاکستان بھر میں سونا مزید سستا، تین دنوں میں قیمت 82 ہزار 500 روپے کم ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گراوٹ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا21 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 433 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 215 ڈالرز کم ہو کر 4676 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ 3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 82 ہزار 500 روپے کم ہو چکی ہے۔

نمایاں خبریں