حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
بزنس

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے 15 مارچ تک ہوگا۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 275 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 280 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے میں اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 258 روپے 17 پیسے تھی۔
نمایاں خبریں
سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمتوں میں 4 دن کے بعد اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز

مٹی کا تیل 40 اور لائٹ ڈیزل 67 روپے مہنگا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ

معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورتحال سے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
