سونے کی قیمتوں میں 4 دن کے بعد اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز

ویب ڈیسک
بزنس

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت 4 دن کے وقفے کے بعد پھر بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8ہزار 569 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7ہزار 346روپے کی سطح پر آگئی۔
نمایاں خبریں
سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

مٹی کا تیل 40 اور لائٹ ڈیزل 67 روپے مہنگا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ

معاشی اعشاریوں کی بہتری کے باوجود عالمی صورتحال سے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

آئی ایم ایف مشن کا سیکورٹی خدشات کے پیش نظردورہ پاکستان ختم
