LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

مٹی کا تیل 40 اور لائٹ ڈیزل 67 روپے مہنگا

مٹی کا تیل 40 اور لائٹ ڈیزل 67 روپے مہنگا

ویب ڈیسک

15-Mar-2026
|

بزنس

مٹی کا تیل 40 اور لائٹ ڈیزل 67 روپے مہنگا

حکومت نے لیوی کی مد میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 51 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھا گیا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل بھی 67 روپے 51 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قبل ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 235 روپے 1 پیسے تھی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔

وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔

نمایاں خبریں