پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام ، وزیرِ اعلیٰ کا کردار قابل ستائش ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
31-Jan-2026 | خاص خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اور حفظان صحت کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی کا قیام اہم ہے۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام میں وزیرِ اعلیٰ کا کردار قابل ستائش ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کے قیام کے لیے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کے لیے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جرائم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنے کے لیے فرانزک لیب کا جال بچھایا، فوڈ سیکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اتھارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سائنسدانوں اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں، بلکہ پورے ملک کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
2 hours ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
7 hours ago

شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید
11 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
22 hours ago

بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر
22 hours ago
