LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید 14 ارکان کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید 14 ارکان کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

30-Mar-2026
|

خاص خبریں

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید 14 ارکان کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو شامل کیا جائے گا۔

دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں الیکشن میں ہارے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کابینہ توسیع کا نوٹی فکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

نمایاں خبریں