وقت پر کھانا نہ ملنے پر سفاک شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کاجلا دیا

ویب ڈیسک
خاص خبریں

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث بیوی شوہر کو وقت پر روٹی نہ بنا کر دے سکی، جس پر طیش میں آکر سفاک شوہر نے بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی، آگ لگنے سے ماں اور تینوں بچیاں شدید جھلس گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور جھلسنے والی ماں اور تینوں بچیوں کی عیادت کی۔
انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اس کیس کی مکمل نگرانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیوی اور معصوم بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا سکتا ہے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے سفاک ملزمان کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا اور قانون اپنی پوری طاقت سے حرکت میں آئے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عورت اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش انسانیت کے خلاف سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے اور خواتین و بچوں پر تشدد کرنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔
نمایاں خبریں
بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر قانونی مشاورت کیلئے وکلاء سے فوری ملاقات کی درخواست دائر کردی

وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دے دیا

ملک کے مختلف شہروں 6.3 زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں وفاقی اداروں کو 15 اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر دینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے 9 اپریل کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مانگ لی
