دہشت گردوں سے مقابلے میں شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
01-Feb-2026 | خاص خبریں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کمزوری یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔
سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پوری قوت سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گا، اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائے۔
نمایاں خبریں
ایران، امریکا مذاکرات میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت
44 mins ago

عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں مسلسل شمولیت اعتماد سازی کیلئے اہم قرار
6 hours ago

شب برأت کے دن دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے،شیخ رشید
10 hours ago

یوم یکجہتی کشمیر ، وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
20 hours ago

بانی قومی یکجہتی کی علامت ، ملاقات کے بغیر یکجہتی کیسے آئے گی، بیرسٹر گوہر
20 hours ago
