LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ٹی 20 ورلڈکپ : دوسرے سیمی فائنل کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ : دوسرے سیمی فائنل کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک

05-Mar-2026
|

کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ : دوسرے سیمی فائنل کے دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

دفاعی چیمپئن اور ہوم ٹیم بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 253 رنز بناڈالے۔

اوپنر سنجو سیمسن نے 42 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، شوم دوبے نے 43، ایشان کشن نے 39، ہاردیک پانڈیا نے 27، تلک ورما نے 21 اور سوریا کمار یادیو نے 11 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے تمام بولرز ہی مہنگے ثابت ہوئے، البتہ وکٹ کالم کے مطابق عادل رشید اور ول جیکس دو دو وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے تجربہ کار کھلاڑی تو خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، تاہم نوجوان جیکب بیتھیل نے 254 رنز کا ہدف بھی اپنی ٹیم کےلیے آسانی بنانے کی بھرپور کوشش کی۔

بیتھیل آخری اوور میں 105 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ول جیکس 35 جوز بٹلر 25 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹرز رہے۔

بھارت کی جانب سے بھی رنز کے اعتبار سے تقریباً تمام ہی بولرز مہنگے رہے، لیکن ہاردیک پانڈیا نے 2 جبکہ بومرا، ارشدیپ، ورون چکرورتھی اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی۔

سنجو سیمسن کو زبردست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو مودی اسٹیڈیم احمدآباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نمایاں خبریں