LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

فخر زمان بھی فلاحی کاموں کیلئے میدان میں آگئے

فخر زمان بھی فلاحی کاموں کیلئے میدان میں آگئے

ویب ڈیسک

17-Mar-2026
|

کھیل

فخر زمان بھی فلاحی کاموں کیلئے میدان میں آگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر فخر زمان بھی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیوں کے لیے میدان میں آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹنس مسائل کے سبب دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ نہ بننے والے جارح مزاج اوپنر فخرزمان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنے آبائی ضلع مردان میں نادار اور مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔

فوجی کی عرفیت رکھنے والے 35 سالہ فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے موقع پر غریب اور نادار افراد کا خیال رکھتے ہوئے ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔

نمایاں خبریں