LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

شاہد آفریدی نے ٹیم نہیں سلیکشن کمیٹی کی سرجری کا مطالبہ کردیا

شاہد آفریدی نے   ٹیم  نہیں  سلیکشن کمیٹی کی سرجری کا مطالبہ کردیا

اسپورٹس ڈیسک

16-Mar-2026
|

کھیل

شاہد آفریدی نے   ٹیم  نہیں  سلیکشن کمیٹی کی سرجری کا مطالبہ کردیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش سے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس ناکامی پر سلیکشن کمیٹی پہ افسوس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کون سے کھلاڑی کو کس فارمیٹ کا کپتان بنانا چاہیے۔

آفریدی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کو بنیاد بناکر ٹیم میں سرجری کے نام پر ان سینئر کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیا گیا جن کی کارکردگی ون ڈے میں فارمیٹ میں اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نئے بچوں کو اچانک ٹیم میں لے آتے ہیں جنہوں نے چند فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ اتنی اچھی نہیں رہی کہ وہاں سے آنے والے بچے پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر سرجری کرنی ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔

نمایاں خبریں