روح پرور مناظر، بیت اللہ شریف کی سالانہ غسلِ کعبہ تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ مکمل

ویب ڈیسک
خاص خبریں

دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز بیت اللہ شریف آج ایک بار پھر روح پرور مناظر کا گواہ بنا، جہاں سالانہ غسلِ کعبہ کی بابرکت تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
نمازِ فجر کے بعد خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور خالص عود سے معطر پانی کے ذریعے غسل دیا گیا۔
اس دوران بیت اللہ کا اندرونی ماحول خوشبوؤں سے مہک اٹھا اور حاضرین پر روحانیت و خشوع کی کیفیت طاری رہی۔
تقریب میں مکہ مکرمہ کے گورنر، سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد، حرمین شریفین کے آئمہ کرام، اعلیٰ حکام اور حرمین شریفین انتظامیہ کے منتخب اراکین نے شرکت کی۔
غسلِ کعبہ کی یہ بابرکت روایت عہدِ نبوی ﷺ سے جاری ہے، جو ہر سال نہایت اہتمام اور ادب کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔ یہ مقدس تقریب اسلامی تاریخ، عقیدت اور روحانیت کا ایک منفرد مظہر سمجھی جاتی ہے۔
اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بیت اللہ شریف سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اپنے مقدس گھر کی حاضری اور زیارت کی سعادت نصیب فرمائے۔
واضح رہے کہ غسلِ کعبہ صرف ایک مذہبی روایت نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے بیت اللہ سے محبت، احترام اور روحانی تعلق کی تجدید کی علامت بھی ہے۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally