برف نے بالائی علاقوں میں ہر شئے کو جما دیا،نظام زندگی بری طرح متاثر

ویب ڈیسک
خاص خبریں

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔
استور میں گزشتہ رات سے مسلسل برفباری جاری ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں۔
اسکردو شہر اور گردو نواح میں بھی برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں، یہاں بھی معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
دیر شہر میں بھی برفباری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ سیاحتی مقام کمراٹ سمیت لواری ٹنل میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
ڈوگدرہ، کوہستان میں رابطہ سڑکیں بند ہیں اور شہر میں رات سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے۔مالم جبہ میں 3 فٹ اور کالام میں ڈھائی فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔
کوہستان میں پٹن ایف ڈبلیو کیمپ کے پاس راولپنڈی سے گلگت جانے والی بسیں برف میں پھنس گئیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ہنزہ اور نگر میں برفباری کے باعث رابطہ سڑک بند ہوگئی، وادی چیپورسن میں خیموں میں مقیم زلزلہ متاثرین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally