کچے کے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، وزیر داخلہ سندھ

ویب ڈیسک
24-Jan-2026 | کورٹ|کرائم

شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج کی 184ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں مہمان خاص وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار تھے-
پاس آؤٹ ریکروٹس سے خطاب کرتے وزیرداخلہ سندھ ضیاءلنجار نے کہا کہ مجھے سندھ پولیس کے جوانوں پر ان کیڈٹس پر خصوصاً ان بچیوں پر جو پاس آؤٹ ہوئے ہر اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں،یقیناً یہاں سے نکلنے والے اپنے دیگر افسران کی طرح محکمہ پولیس کا نام اور مورال بلند کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کچے کے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، کافی جرائم پیشہ افراد سرینڈر کررہے ہیں جن کو قانون کے مطابق ہینڈل کررہے ہیں ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جو جرائم سے باز نہیں آرہے ان کے ساتھ ہمارے پولیس ، رینجرز کے افسران و اہلکار آپریشن کرریے ہیں، کچے کے آپریشن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سراہا ہے ۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ پولیس کے بھادر افسران نے راجن پور ضلع کی پولیس کے ساتھ ملکر وہاں بہت بہادری سے آپریشن کیا ہے، کراچی حیدرآباد میں لاء اینڈ آرڈر کی جو صورت حال تھی آج وہ نہیں ۔ جو کراچی دنیا میں جرائم کی شرح میں بیس نمبر پر تھا آج 130ویں نمبر پر ہے ۔ سندھ پولیس کی محنت اور قربانیوں سے مستقبل میں سندھ مکمل طور پر پرامن صوبہ ہوگا-
وزیرداخلہ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پر تنقید کے کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے پر 18ویں ترمیم پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
آگ لگنے پر سیاست کرنے والے فاروق ستار ماضی جائیں تو ان کو یاد آئے گا کہ گل پلازہ کو انہوں نے ہی رگیولرائز کیا تھا، شاہانہ پروٹوکل میں آکر گورنر صاحب نے صرف فوٹو سیشن کیا-
انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ڈاکوؤں کو ختم کرنا، دوسری ترجیح مکمل امن امان اور تیسری ترجیح منشیات کا خاتمہ ہے ۔
نمایاں خبریں
وزیر اعلیٰ کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فوری کارروائی پر ریسکیو ورکرز کو شاباش
22 hours ago

شاہراہِ فیصل پر بغیر اجازت جلسہ، امیر جماعت اسلامی منعم ظفر و دیگر کیخلاف مقدمہ درج
22 hours ago

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
01-Feb-2026

تھرپارکر: غذائی قلت مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی
31-Jan-2026

بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق
31-Jan-2026
