شاہراہِ فیصل پر بغیر اجازت جلسہ، امیر جماعت اسلامی منعم ظفر و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
22 hours ago | کورٹ|کرائم

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور دیگر ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کراچی کے مطابق سندھ حکومت نے ’جینے دو کراچی مارچ‘ کرنے پر پارٹی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-
تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق منعم ظفر اور دیگر رہنماؤں نے ایک ہزار کارکنوں کے ہمراہ شاہراہ فیصل کی ٹریفک بلاک کی۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ شاہراہ فیصل پر بغیر اجازت جلسہ کیا گیا اور ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کو روکا گیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں، حقوق کی تحریک جاری رہے گی اور 14 فروری سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
نمایاں خبریں
وزیر اعلیٰ کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فوری کارروائی پر ریسکیو ورکرز کو شاباش
22 hours ago

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ ، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
01-Feb-2026

تھرپارکر: غذائی قلت مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی
31-Jan-2026

بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ، یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق
31-Jan-2026

رحیم یار خان ، چھوٹو کوش گینگ نے ہتھیار ڈال دیئے
26-Jan-2026
