LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

وزیر اعلیٰ کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فوری کارروائی پر ریسکیو ورکرز کو شاباش

وزیر اعلیٰ کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فوری کارروائی پر ریسکیو ورکرز کو شاباش

ویب ڈیسک

22 hours ago | کورٹ|کرائم

وزیر اعلیٰ کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی کے بعد فوری کارروائی پر ریسکیو ورکرز کو شاباش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر میں واقع موبائل مارکیٹ کی عمارت کے اوپری منزل پر آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ انھوں نے ہدایت دی کہ متاثرہ عمارتوں میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائی کی جائے اور آتشزدگی کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ صدر میں واقع النجیبی موبائل مارکیٹ کی عمارت کے ساتویں فلور پر پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 3 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی النجیبی بلڈنگ میں آتشزدگی پر قابو پانے پر ریسکیو ورکرز کو شاباش دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حادثات و واقعات میں جان و املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاں فشانی سے کام کریں ایسے واقعات و حادثات کی اطلاعات پر کراؤڈ مینجمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے اور آئندہ ممکنہ حادثات کے پیش نظر اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

نمایاں خبریں