شاہین شاہ آفریدی کا ہدف واضح، ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک رسائی کا عزم

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لمبے وقفے کےبعد ٹیسٹ سیریز کھلینا آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھول کر اس ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار اور چیلنج کے منتظر ہیں۔ ہمارا ہدف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہوگی، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ گرین وکٹ پر محمد عباس اور خرم شہزاد بہت مددگار ثابت ہوں گے۔
ہیڈ کوچ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلنا شروع کی، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کب اور کیسے استعمال کرنا ہے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ بنگلادیش کے پاس شان ٹیٹ جیسا بہترین بولنگ کوچ ہے اور بنگلادیشی بولرز کی فارم بھی اچھی ہے، لیکن امید کرتا ہوں یہ ہمارے خلاف اچھی کارکردگی نہ دکھائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ہمیں زیادہ فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر کرنا ہوگا۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally