LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

40 سال افغانیوں کی خدمت کی، لیکن اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

40 سال افغانیوں کی خدمت کی، لیکن  اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک

27-Mar-2026
|

خاص خبریں

40 سال افغانیوں کی خدمت کی، لیکن  اچھا صلہ نہیں ملا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ مملک ہے، ہم نے چالیس سال افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس بھائی چارے کا ہمیں اچھا صلہ نہیں ملا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشین میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں اپنے افغان بھائیوں سے کہتا ہوں پاکستان میں قتل و غارت بند کرو، جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکیں، ایران میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پشین کو ڈویژن بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، صوبے کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔ بلوچستان کے غیور عوام امن اور ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے تھے میں اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا لیکن میں بلوچستان کے کونے کونے میں جاتا ہوں۔ تعلیم، صحت اور امن کیلئے پوری لگن سے محت کریں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp