LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، داخلی و خارجی راستوں پر فورسز تعینات، انٹرنیٹ سروس معطل

بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، داخلی و خارجی راستوں پر فورسز تعینات، انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک

01-Feb-2026 | پاکستان

بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، داخلی و خارجی راستوں پر فورسز تعینات، انٹرنیٹ سروس معطل

بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردی کے 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

شہر بھر میں پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔

دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔

گزشتہ روز دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی تاہم انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صحافی برادری کو بھی انٹرنیٹ سروس معطلی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نمایاں خبریں