LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی تردید

یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی تردید

ویب ڈیسک

30-Apr-2026
|

بزنس

یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی تردید

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی افواہ قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پٹرول پمپس کھلے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp